LESSON 2: Zabar, Zer, Peash

٭ حرکت٭
٭         زبر ، زیر اور پیش کو حرکت کہتے ہیں۔ جیسے ـ فُعِلَ۔میں (ف) کے اوپر جو علامت ہے وہ  پیش، (ع) کے نیچے زیر اور (ل) کے اوپر زبر ہے۔یہ تینوں علامتیں حرکت کہلاتی ہیں۔
٭         جس حرف پر حرکت ہو اسے متحرک کہتے ہیں۔ جیسے یَغْفِرْ  میں ی اور ف متحرک ہیں۔
٭         متحرک کو لمبا کر کے نہیں پڑھنا چاہیے۔ جیسے الحمدُ کو الحمدٗ ، اور للہِ  کو للہٖ   نہیں پڑھنا چاہیے۔
٭         تلاوت کرتے وقت رکنے یعنی ٹھہرنے کو وقف (End of Verse) کہتے ہیں۔چاہے آیت ختم ہو یا نہ ہو۔
٭         وقف کی صورت میں آخری حرف پر حرکت کے بجائے جزم پڑھی جائے گی۔ جیسے رَبِّ الْعَالَمِیْنَ  میں آخری حرف ن کے اوپر زبر ہے، لیکن وقف کرنے کی وجہ سے زبر کے بجائے جزم یعنی  رَبِّ الْعَالَمِیْنْ پڑھیں گے۔
٭         یاد رکھیں وقف کی صورت میں آخری حرف ضرور پڑھا جائے گا، صرف اس پر موجود حرکت نہیں پڑھی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment