LESSON 7: Soft Letters (Leen)

٭حروف لین٭

٭         حروف لین دو ہیں۔ واو لین۔ یا لین۔

            اگر واو ساکن سے پہلے والے حرف پر زبر ہو تو اسے واو لین کہتے ہیں جیسے صَوْمًا، زَوْجًا۔اسی طرح اگر یا ساکن سے پہلے والے حرف پربھی زبر ہو تو اسے یا لین کہتے ہیں۔ جیسے اَیْنَ، بَیْعَ۔

٭         حروف لین کو لمبا کر کے نہیں پڑھا جاتا۔ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ میں غَیْ  کو لمبا نہیں کرنا۔

٭         وقف کی صورت میں واو اور یا لین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ جیسے اَتَوْ   کو وقف میں بھی اَتَوْ ہی پڑہیں گے۔

٭         وقف کی صورت میں اگر آخر سے پہلا (Second Last) حرف لین ہو اسے لمبا کر یں گے۔جیسے لِاِ یْلَافِ قُرَیْش، صَیْف ، خَوْف۔ان مثالوں میں آخر سے پہلا حرف لین ہے انہیں لمبا کر کے پڑھا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment