LESSON 6: Letters in length

٭حروف مدہ٭

٭         حروف مدہ تین ہیں۔ واو، الف، یا ۔

            اگر واو ساکن سے پہلے والے حرف پر پیش ہو تو اسے واو مدہ ،اگر الف سے پہلے والے حرف پر زبر ہو تو اسے الف مدہ اور اگر یا ساکن سے پہلے والے حرف پر زیر ہو اسے یا مدہ کہتے ہیں۔جیسے قَال ، جُوْعٍ ، حِیْنَ۔

٭         حروف مدہ کو چھوٹی مد کے برابر لمبا کر کے پڑھتے ہیں۔جیسے قَالَ  کو قٰلَ۔ جُوْعٍ کو جٗعٍ۔ اور حِیْنَ کو حٖنَ ۔ ان تینوں کو چھوٹی مد کے برابرلمبا کر کے پڑھیں گے۔

٭         (اہم نوٹ) قرآن کریم اورعربی زبان میں ایک لفظ   اَنَا بہت استعمال ہوتا ہے۔ یہ دیکھنے میں الف مدہ نظر آتا ہے لیکن اس کو کبھی بھی لمبا کر کے نہیں پڑھا جائے گا۔یعنی اسے ہمیشہ اَنَ پڑھا جائے گا۔

٭         وقف کی صورت میں حروف مدہ کو ویسے ہی رہنے دیں گے۔ یعنی لمبا کر کے پڑھیں گے۔ جیسے وَالشَّمْسِ وَضُحَاھَا۔ اِنَّ ھٰذَا اَخِیْ۔ قَالُوْا ۔ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

No comments:

Post a Comment