٭تشدید٭
٭ اِنَّ
میں نون کے اوپر زبر کے علاوہ جو شکل یا علامت ہے اسے شد یا تشدید کہا جاتا ہے۔
٭ جس حرف کے اوپر شد ہو اسے مشدد کہتے ہیں۔
جیسے حَـتّٰی۔ میں ت کے اوپر شد ہے اس لیے ت مشدد
ہے۔
٭ مشدد کو اپنے سے پہلے والے متحرک حرف سے ملا
کر دو بار پڑھا جاتا ہے پہلے ساکن پھر متحرک۔مثال: اِنَّ میں نون کو اپنے پہلے والے
حرف یعنی ہمزہ سے ملائیں گے۔ ہمزہ زیر نون اِنْ۔ ن زبر نَ۔ اِنْ نَ۔ (اِنَّ)۔ اسی طرح وَعَمِلُواالصَّالِحَاتِ میں ص مشدد سے پہلے لام، اس سے پہلے الف ، اس سے
پہلے پھر الف ، اور اس سے پہلے واو ہے لیکن ص مشدد کو ان چاروں حروف میں سے کسی کے
ساتھ نہیں ملائیں گے بلکہ ان چاروں سے پہلے والے حرف لام سے ملائیں گے۔کیونکہ وہ متحرک
ہے جبکہ یہ چاروں حروف متحرک نہیں ہیں۔
٭ شد والے حرف یعنی مشدد کو دو بار کیوں پڑھا
جاتا ہے اس لیے کہ یہ اصل میں دو حروف پر مشتمل ہوتا ہے ان میں سےپہلا ساکن اور دوسرا
متحرک ہوتا ہے۔ جیسے اِنْ نَ۔ (اِنَّ)
٭ مشددکو پڑھتے وقت سختی سے پڑھنا چاہیے۔ (مشق کی ضرورت ہے۔)
No comments:
Post a Comment