LESSON 4: Jazam, Sakin


٭جزم٭

٭         قُلْ میں لام کے اوپر جو علامت ہے وہ جزم کہلاتی ہے۔

٭         جس حرف پر جزم ہو،اُسے ساکن کہتے ہیں۔جیسے:  مِــنْــھُــمْ  میں نون  اور میم ساکن ہے۔

٭         ساکن کو اکیلا نہیں پڑھا جا سکتا۔ ساکن کو اپنے سے پہلے والے متحرک حرف سے ملا کر ایک بار پڑھتے ہیں۔ جیسے  تَـسْمَعُ   میں س ساکن ہے اسے اپنے سے پہلے والے متحرک حرف یعنی ت کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے گا، بعد والے میم کے ساتھ نہیں۔

            نیز غور فرمائیں کہ یہ قاعدہ بیان کرتے وقت کہا گیا ہے کہ ساکن کو اپنے سے پہلے والے متحرک حرف سے ملانا ہے۔ متحرک اس لیے کہا گیا کہ بعض مرتبہ ساکن سے پہلے حرف تو ہوتا ہے لیکن وہ متحرک نہیں ہوتا۔ جیسے: وَانْحَرْ ۔  اس مثال میں (ن) ساکن سے پہلے حرف تو ہے لیکن وہ متحرک نہیں، اس لیے اس (ن) کو اس سے پہلے الف کے بجائے (و) سے ملائیں گے جو متحرک ہے۔

٭         حروف قلقلہ (Echo letters)پانچ ہیں ۔ ق۔ط ۔ب۔ج۔د۔ (قُطُبُ جَدْ)۔ اگر ان پانچ حروف میں سے کسی بھی حرف پر جزم ہو تو اسے پڑھتے وقت آواز میں تھوڑی سی حرکت محسوس ہونی چاہیے۔ اس کو سمجھنے کے لیے مشق کی ضرورت ہے۔

٭         الف اور ہمزہ میں فرق۔اگر الف کے اوپر حرکت یا جزم وغیرہ کچھ بھی نہ لکھا ہو تو وہ الف ہوتا ہے۔ اور اگر حرکت یا جزم وغیرہ لکھی ہوں تو وہ ہمزہ ہوتا ہے۔جیسے اَمَرَ ، اِھْدِ ، اُ قْتُلْ ، وَأْمُرْ۔ یہ سب ہمزہ ہیں۔ اور رَبِّ الْعَالَمِیْنَ  میں ب اور عین کے بعد ہمزہ نہیں بلکہ الف ہے۔

٭         ہمزہ پر اگر جزم ہو تو اسے جھٹکے کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔ جیسے:  وَأْمُرْ۔ بِئْسَ ۔ نیزخیال رکھیں کہ اسے لمبا بالکل نہیں کیا جائے گا۔ (مشق کی ضرورت ہے۔)

٭         واو پر اگر ہمزہ ہو تو اسے ہمزہ ہی پڑھا جائے گا واو نہیں پڑھا جائے گا۔ جیسے مُؤْصَدَۃ’‘۔

٭         وقف کی صورت میں آخری حرف پر اگر ساکن ہو تو وہ ساکن ہی رہے گا۔ جیسے وَانْحَرْ۔

No comments:

Post a Comment