٭مدات٭
٭ کھڑی زبر،(Standing Zabar) کھڑی زیر(Standing Zear) اور الٹی پیش
(Inversion
Peash) کو چھوٹی مد کہتے ہیں۔جیسے اٖلٰفِ میں ھمزہ کے نیچے کھڑی زیر اور لام کے اوپر کھڑی
زبر ہے اور وٗرِیَ میں واو پر الٹی پیش ہے۔
٭ جس حرف پر کھڑی زبر، کھڑی زیر یا الٹی پیش
ہو اسے زرا لمبا (1x)کر کے پڑھیں گے، یعنی تقریباً ایک سیکنڈ یا اس سے کچھ کم
وقت تک
اس حرف کو لمبا کیا جائے گا۔ (مشق کی ضرورت ہے)
٭ وقف کی صورت میں کھڑی زبر کو ویسے ہی رہنے
دیں گے۔مثال: وَالضُّحٰی ۔ وَاللَّیْلِ اِذَا سَجٰی۔
٭ کھڑی زیر اور الٹی پیش کو جزم سے بدل دیں
گے۔مثال: بِہٖ کو بِہْ۔ اور مَالُہ ٗ کو مَالُہْ
پڑھیں گے۔
٭ درمیانی اور بڑی مد۔بِمَآ اُنْزِلَ میں مآ کے اوپر درمیانی مد ہے۔ اسے چھوٹی مد سے
تقریباً تین گنا (3x) زیادہ (یعنی تقریباًدو سیکنڈیا اس سے کچھ کم) لمبا کر کے پڑھیں گے۔(مشق
کی ضرورت ہے)
٭ اُولٰٓئِکَ میں لام کے اوپر جو مدہے وہ بڑی
مد کہلاتی ہے، اسے چھوٹی مد سے تقریباً پانچ گنا (5x) زیادہ ( یعنی تقریباً
تین سیکنڈ ) لمبا کریں گے۔(مشق کی ضرورت ہے)
No comments:
Post a Comment