LESSON 9: Nasal Sounds ﴾Ghunnah)

٭غنہ٭

٭         جو آواز ناک سے نکلے اس غنہ کہتے ہیں۔اور اسے چھوٹی مد کے برابر لمبا کر کے پڑھتے ہیں۔(مشق کی ضرورت ہے)

٭         میم مشدد پر ہمیشہ غنہ ہوتا ہے۔جیسے اَ مَّا ، فَلَمَّا ۔

٭         میم ساکن کے بعد با ہو تو غنہ ہو گا۔ جیسے: یَعْتَصِمْ بِاللّٰہِ۔کَفَرْتُمْ بِہٖ۔

٭         اگر میم ساکن کے بعد ب نہ ہو تو غنہ نہیں کریں گے۔ جیسے: فَدَمْدَمَ۔

٭         نو ن مشدد پر ہمیشہ غنہ کرتے ہیں۔جیسے:ھُنَّ۔ ظَنَّ۔

٭         واو اور یا مشدد سے پہلے اگر نون ساکن  یا تنوین آجاے تو وہاں غنہ کریں گے لیکن غنہ اس طریقے سے کریں گے کہ ساری آواز صرف ناک میں سے نہیں آئے گی بلکہ کچھ آواز ناک میں سے اور کچھ آواز منہ سے پیدا ہو گی۔ (مشق کی ضرورت ہے) نون ساکن کی مثال۔ مَنْ یَّعْمَلْ۔اَفَمَنْ وَّعَدْنَاہُ۔ تنوین کی مثال۔ رِجَالًاوَّنِسَائً ۔ فَرِیْقًا یَّقْتُلُوْنَ۔

٭         نون ساکن اور تنوین پر غنہ کیا جاتاہے بشرطیکہ نون ساکن اور تنوین کے بعد والا حرف ، حروف حلقی (ء ہ ع ح غ خ ) میں سے نہ ہو۔ یعنی اگر نون ساکن یا تنوین کے بعد ان حروف میں سے کوئی حرف ہو تو غنہ نہیں کیا جائے گا۔

            نون ساکن کے بعد حرف حلقی آنے کی وجہ سے غنہ نہ کرنے کی مثالیں: مَنْ اٰمَنَ۔ مَنْ ھَاجَرَ۔ مَنْ حَرَّمَ۔ مِنْ عَلَقٍ۔ مَنْ خَلَقَ۔ وَانْحَرْ۔  

            تنوین کے بعد حرف حلقی آنے کی وجہ سے غنہ نہ کرنے کی مثالیں۔ نَارًا حَامِیَۃً۔ نَخًلٍ خَاوِیَۃٍ۔

            نون ساکن کے بعد حرف حلقی نہ آنے کی وجہ سے غنہ کرنے کی مثالیں۔ اَنْتَ۔ اَنْزِلْ۔ نُنْجِ۔

            تنوین کے بعد حرف حلقی نہ آنے کی وجہ سے غنہ کرنے کی مثالیں۔ قُطُب’‘ قَیِّمَۃ’‘ ۔ بِدَمٍ کَذِبٍ۔

٭         نون ساکن یا تنوین کے بعد با ہو تو نون ساکن یا تنوین کے بدلے میم پڑھی جاے گی۔ اَنْبِئُوْنِیْ۔ عَمَدًابَعِیْدًا۔

            نوٹ۔ قرآن کریم میں جہاں کہیں بھی ایسا لفظ آئے گا تو وہاں آپ کو نون اور با کے درمیان ایک چھوٹی سی میم لکھی ہوئی نظر آئے گی۔

No comments:

Post a Comment