تمہید
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
الحمدللہ
والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ ۔
بسم
اللہ الرحمن الرحیم۔
الحمدللہ والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ
۔
صحیح بخاری میں حدیث شریف ہے:
عَنْ عُثْمَانَ رَضِی اللہُ عَنْہُ
عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ
وَسَلَّمَ قَالَ : خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ
الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہُ
ترجمہ:حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا:تم میں
بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔
(صحیح البخاری،کتاب فضائل القرآن ،باب خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ . حدیث نمبر5027)
(صحیح البخاری،کتاب فضائل القرآن ،باب خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ . حدیث نمبر5027)
قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی برکت صرف دنیا
کی حد تک محدود نہیں بلکہ آخرت میں بھی بندہ اس کی برکت سے مالامال کیا جاتا ہے،قبر
میں بھی اس کے ساتھ عزت واکرام کا معاملہ کیا جاتاہے ،جیساکہ حدیث شریف میں وارد ہے:
عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ
عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَلِّمِ النَّاسَ
الْقُرْانَ وَتَعَلَمّْہُ فَإِنَّکَ اِنْ مُتَّ
وَأَنْتَ کَذَلِکَ زَارَتِ الْمَلَائِکَۃُ قَبْرَکَ کَمَا یُزَارُ
الْبَیْتُ الْعَتِیْقْ۔
ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے
روایت ہے،آپ نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا:اے
ابو ہریرہ!لوگوں کو قرآن سکھاتے رہو اور سیکھتے رہو،کیونکہ اسی حال میں اگر تمہیں
موت آجائے تو فرشتے تمہاری قبر کی اس طرح زیارت کریں گے جیسے کعبۃ اللہ شریف کی زیارت
کی جاتی ہے۔
(جامع الاحادیث للسیوطی،مسند أبی ہریرۃ،حدیث
نمبر: 4265۔کنز العمال فی سنن الأقوال والأفعال ،حرف العین کتاب العلم من قسم الأفعال،باب
فی فضلہ والتحریض علیہ،حدیث نمبر:29377)
ہر مسلمان روزانہ نماز میں یا نماز کے
علاوہ کچھ نہ کچھ حصّہ اس مبارک کتاب میں سے ضرور تلاوت کرتا ہے۔قرآن کریم کو تجوید
کے ضروری قوانین کے مطابق پڑھنا اتنا اہم ہے جتنا نماز کے لیے وضو۔ قرآن کریم عربی
زبان میں نازل ہوا، اور چونکہ عربی زبان تو اہل عرب کی مادری زبان ہے اس لیے ان کو
اس مسئلہ میں اتنی مشکل پیش نہیں آتی جتنا کہ ہمارے جیسے غیر عرب لوگوں کو آتی ہے۔اسی
لیے یہ مختصر سا کتابچہ (booklet) ان حضرات کو مد
نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے جن کو تجوید کے ضروری اور بنیادی اصول وضوابط معلوم
نہ ہوں یا جنہوں نے باقاعدہ کسی مستند قاری یا ادارہ سے قرآن کریم نہ پڑھا ہو۔ آج
کل کی مصروف ترین زندگی میں قرآن کریم کو درست طریقے سے پڑھنے کے لیے تجوید جیسا اہم
ترین علم حاصل کرنا اور اس کے لیے کسی مخصوص جگہ جا کر وقت دینانہایت ہی مشکل کام معلوم
ہوتا ہے۔ اسی سلسلہ میں ایک ویب سائٹ پر کام جاری ہے جس میں الحمدللہ اقراء قاعدہ،
آخری دس سورتیں، مکمل نماز، دُعائیں اور اس کتاب کے مکمل اسباق آڈیو، ویڈیو اور
(PDF) فائلز کی صورت میں ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی جس سے آپ گھر
بیٹھے بہت اچھے طریقے سے قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھنا سیکھ جائیں گے۔(ان شاء اللہ)
اس مختصر سے کتابچے میں آغاز کرنے والوں
(beginners) کی آسانی کے لیے اصطلاحات(Terms) اور مشکل الفاظ
کو چھوڑ کر سادہ اور آسان الفاظ استعمال کرنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے اور سمجھنے
میں آسانی پیدا کرنے کے لیے تجوید کے قواعد کو مختصر اور آسان انداز میں لکھا ہے۔
حتی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی
بھی اس کو توجہ سے پڑھنے سے بہتر انداز سے قرآن کریم کی تلاوت کر سکے لیکن صرف کتاب
میں لکھا ہو ا پڑھ لینے سے مکمل علم حاصل نہیںہوتا بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو
سمجھنے کے لیے کسی معلم کی ضرورت ضرور پڑتی ہے، اس لیے اگر کوئی بات سمجھنے میں دشواری
ہو تو اپنے کسی قریبی مسجد کے امام صاحب یا کسی قاری صاحب سے رجوع کر سکتے ہیں۔نیز
ہماری ویب سائٹ پر ویڈیوز کی صورت میں یہ تمام اسباق موجود ہیں جو یقینا آپ کے لیے
بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
جب
تک ایک قاعدہ سمجھ نہ آئے اس وقت تک آگے پڑھنے کی کوشش نہ کریں نیز اس کے مطابق مشق
بہت زیادہ کریںاس طریقے سے آپ بہت جلد اور بہت اچھا پڑھنے لگیں گے۔ اللہ جل شانہ ہم
سب کو دن رات صحیح طریقے سے قرآن کریم کی تلاوت کی سعادت نصیب فرمائے ۔نیز مجھے ،
میرے والدین اور اساتذہ کرام کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں، یہ صرف انہی لوگوں کی محنت
کا نتیجہ ہے۔ وما توفیقی الا باللّہ۔
No comments:
Post a Comment